نئی دہلی25اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات، مہاراشٹر، گوا کی ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقے دمن و دیو اور دادرا و نگر حویلی پر مشتمل مغربی زونل کونسل کی23ویں میٹنگ کل گجرات کے شہر گاندھی نگر میں منعقد ہوگی ۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔گجرات کے وزیر اعلیٰ اس کے نائب چیئرمین اور میزبان ہیں۔ امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر بھی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ امید ہے کہ اس میٹنگ میں زون میں دیگر رکن ریاستوں کے وزرائے اعلی بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں وزراء ، چیف سکریٹری اور ریاستی سرکاروں کے سینئر افسران نیز مرکزی حکومت کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔